مصر، یوسف القرضاوی کی بیٹی و داماد کو مزید حراست میں رکھنے کا حکم

جمعرات 14 جون 2018 18:51

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 14 جون 2018ء)مصر کی ایک فوج داری عدالت نے معروف عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کی صاحبزادی اور ان کے شوہرانجینئر حسام خلف کو دہشت گردی کے الزام میں تحقیقات کیلئے حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصری نژاد قطری عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کی بیٹی اور ان کے شوہر کو مصری پولیس نے گزشتہ برس مصر کیایک سیاحتی مقام سے حراست میں لیا تھا۔

(جاری ہے)

الوسط پارٹی سے تعلق رکھنے والے حسام خلف اور ان کی اہلیہ پر خلاف قانون جماعت سے تعلق، حکومت کا تختہ الٹے پر اکسانے، دہشت گرد تنظیم کے لیے فنڈز جمع کرنے اور دہشت گردوں کو اسلحہ کی خریداری میں معاونت فراہم کرنے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ علامہ یوسف القرضاوی کی صاحبزدی علا القرضاوی اور ان کے شوہر انجینئر حسام خلف کو مصری فوج نے گزشتہ برس جولائی میں شمالی ساحلی علاقے سے حراست میں لیا تھا۔