سعودی ولی عہد سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں ،اچانک منظر عام پر آگئے

سعودی ولی کی روسی صدر پیوٹن سے ماسکومیں ملاقات،سعودی عرب اور روس کے مابین ہونے والے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود ہیں

جمعرات 14 جون 2018 21:52

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 14 جون 2018ء):سعودی ولی عہد سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں ،اچانک منظر عام پر آگئے۔دورہ روس کے دوران سعودی ولی نے روسی صدر پیوٹن سے ماسکومیں ملاقات کی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب اور روس کے مابین ہونے والے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق روس میں فٹ بال کا سب سے بڑا عالمی مقابلہ شروع ہوگیا ہے۔

شاندار افتتاحی تقریب کے بعد بڑے ایونٹ کا بڑا مقابلہ سعودی عرب اور روس کے مابین کھیلا جارہا ۔اس وقت تک روس سعودی عرب کے خلاف 3 گول کر چکا ہے ۔اس حوالے سے اہم ترین خبر یہ ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اس موقع پر اچانک روس کے دورے پر پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب اور روس کے مابین ہونے والے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود ہیں اور میچ کو براہ راست دیکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 21 اپریل کو ریاض میں سعودی شاہی محل پر مبینہ حملہ ہوا تھا۔ 21 اپریل کو سعودی شاہی محل پر ہونے والے مبینہ حملے کے حوالے سے یہ خبریں آرہی تھیں کہ سعودی ولی عہد یا تو شدید زخمی ہوئے یا ہلاک ہوگئے ہیں۔ جب سے سعودی شاہی محل پر مبینہ حملہ ہوا ہے، اس روز کے بعد سے سعودی ولی عہد منظر عام پر نہیں آئے تھے۔ اس لیے بظاہر یہی لگتا ہے کہ یا تو ان کی موت واقع ہوگئی ہے، یا وہ شدید زخمی حالت میں ہیں۔ روسی اور ایرانی میڈیا پر چلنے والی خبروں میں مزید دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 21 اپریل کو سعودی شاہی محل پر ہونے والا مبینہ حملہ دراصل سعودی شاہی خاندان کے ہی باغی افراد کی جانب سے کی جانے والی بغاوت تھی۔تاہم ان کے منظر عام پر آتے ہی تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔