حکومت نیویارک کا ٹرمپ کیخلاف ہرجانے کا مقدمہ

ٹرمپ فائونڈیشن کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کر کے ریاستی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،ریاستی موقف فائونڈیشن خاندانی ادارہ ہے جس طرح چاہیں استعمال کرسکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

جمعہ 15 جون 2018 15:22

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 جون 2018ء)حکومت نیویارک نے ٹرمپ کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کر دیا، ٹرمپ اور ان کے بچے ٹرمپ فائونڈیشن کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کر کے نیویارک کے ریاستی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، فائونڈیشن خاندانی ادارہ ہے جس طرح چاہیں استعمال کرسکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست نیویارک کی حکومت نے امریکی صدر کے خلاف ہرجانے کا دعوی کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمے کو مضحکہ خیز قرار دیاہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق نیویارک کے سرکاری وکیل نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ ٹرمپ اور ان کے بچے ٹرمپ فانڈیشن کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ یہ عمل نیویارک کے ریاستی قوانین کے خلاف ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعوی کیاکہ ٹرمپ فائونڈیشن اس کا خاندانی ادارہ ہے وہ جس طرح چاہیں اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :