مائیک پومپیو چین کو بریفنگ دینے کے بعد وطن واپس روانہ

ایٹمی پروگرام کے خاتمے تک اتحادیوں کو بھی پیانگ یانگ پر اقتصادی پابندیوں کو بحال رکھنا ہوگا، جنوبی کوریا سے فوجی مشقوں کی بحالی کا آپشن کھلا رہے گا، پینٹا گون

جمعہ 15 جون 2018 15:22

واشنگٹن/بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 جون 2018ء)مریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو چین کو بریفنگ دینے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے، شمالی کوریا کا ایٹمی پرگرام بند نہ ہوا تو جنوبی کوریا سے مشقیں دوبارہ بحال کر لی جائیں گی، ایٹمی پروگرام کے خاتمے تک اتحادیوں کو بھی پیانگ یانگ پر اقتصادی پابندیوں کو بحال رکھنا ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو چین کو بریفنگ دینے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ پینٹاگون نے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں معطل کرنے کا اعلان کیاہے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا سے بیجنگ آمد پر امریکی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا اگر شمالی کوریا نے دوبارہ ایٹمی پروگرام شروع کیا تو جنوبی کوریا کے ساتھ فوری جنگی مشقیں شروع کردی جائیں گی پیانگ یانگ کو سبق سکھایا جائیگا لیکن شمالی کورین لیڈر نے ذاتی طور پر یقین دہائی کرائی کہ وہ غیر ایٹمی ہونے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

پومپیو کا کہنا تھا ایٹمی پروگرام کے خاتمے کی تصدیق تک امریکا شمالی کوریا سے اقتصادی پابندیاں نہیں ہٹائیگا۔اتحادیوں کو بھی پیانگ یانگ پر اقتصادی پابندیوں کو بحال رکھنا ہوگا۔ واشنگٹن میں پینٹاگون حکام نے اعلان کیا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ جنگی مشقیں غیر معینہ مدت تک کیلئے معطل کردی گئی ہیں