اپنے تنازعات اپنی جگہ، چین اور بھارت کا اوپیک کیخلاف مل کر محاذ بنانے کا فیصلہ

دونوں ممالک نے تیل کے خریدار ممالک کا ایک کلب تشکیل دینے کیلئے بیجنگ میں مذاکرات کا آغاز کر دیا

جمعہ 15 جون 2018 16:01

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 جون 2018ء)بھارت اور چین کے درمیان شدید نوعیت کے سرحدی تنازعات پائے جانے کے باوجود دنوں ممالک نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے خلاف مل کر محاذ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چین اور بھارت جو کہ مجموعی طور پر تیل کی عالمی برآمد کے تقریباً 17 فیصد حصے کے خریدار ہیں، نے خام تیل کی قیمتیں طے کرنے میں اوپیک کی من مانی کے خاتمے اور اس سے اپنی مرضی کے مطابق تیل کے سودے کرنے کے لئے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک نے تیل کے خریدار ممالک کا ایک کلب تشکیل دینے کیلئے بیجنگ میں مذاکرات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ چین اور بھارت کا اتحاد اس جانب پہلی اور اہم قدم قراردیا جا رہا اور دونوں ممالک نے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر کیا ہے جب تیل پیدا کرنے والے روایتی ممالک کے علاوہ امریکا کی جانب سے بھی تیل کی بڑے پیمانے پر پیداروار کی جا رہی ہے۔ اس صورتحال میں خریدار ممالک کے لئے روایتی رسد کے علاوہ امریکا کی صورت میں ایک اور تیل فروخت کرنے والا بڑا ملک دستیاب ہو گیا ہے۔ یہ صورتحال تیل بیچنے والے ممالک، خصوصاً مشرق وسطٰی کے تیل سپلائرز، کے لئے ایک سنجیدہ خطرے کے طور پر سامنے آ رہی ہی

متعلقہ عنوان :