مئی کو کوہاٹ روڈ پشاور میں قتل ہونے والے سکھ سماجی رہنما چرن جیت سنگھ کا قاتل گرفتار

جمعرات جون 17:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء)29مئی کو کوہاٹ روڈ پشاور میں قتل ہونے والے سکھ سماجی رہنما چرن جیت سنگھ کا قاتل گرفتار ، محکمہ انسداد دہشتگردی نے کوہاٹ روڈ سے شہریار نامی ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے دوران تفتیش اپنے ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے جن کی تلاش کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز محکمہ انسداد دہشتگردی نے کوہاٹ روڈ کے علاقے غلہ منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے انتیس مئی کو قتل ہونے والے سکھ رہنما چرن جیت سنگھ کے قاتل کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم شہریار ٹارگٹ کلر ہے جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور دوران تفتیش اس قتل میں ملوث اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments