صدرکراچی،وزیراعظم اسلا م آباد،آصف زرداری نواب شاہ، نوازشریف لندن میں عیدمنائیں گے

جمعہ جون 12:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء)صدر مملکت ممنون حسین کراچی ،ْ نگران وزیر اعظم ناصر الملک اسلام آباد ،ْ آصف علی زر داری نواب شاہ اور بلاول بھٹو زر داری گڑھی خدا بخش اور سابق وزیر اعظم نوازشریف لندن میں عید منائینگے ۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان ہر سال اپنے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں عید مناتے ہیں اور لوگوں سے ملتے ملاتے ہیں ۔

نوشہرہ، سوات، دیر، مردان میں عید ملن پارٹی کی تیاریاںعروج پر پہنچ گئی ہیں اسفندیارولی اپنے آبائی شہر چارسدہ میں عید منائیں گے، وہ ولی باغ چارسدہ میں کارکنوں سے ملاقات کرینگے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نماز عید کے بعد گڑھی خدا بخش بھٹو میں کارکنوں سے ملاقات کرینگے ، وہ پہلی بار گڑھی خدا بخش بھٹو میں پارٹی کارکنوں اور لاڑکانہ کے عوام کے ساتھ ظہرانے میں شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف زرداری نواب شاہ میں عید منائیں گے اور عوام سے ملاقاتیں کرینگے، خور شید شاہ کی اوطاق پر بھی کارکنوں کا استقبال کرنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ فیصل آباد میں ن لیگی رہنما عابد شیر علی، رانا ثناء اللہ، پی ٹی آئی کے رہنما راجہ ریاض احمد اور پی پی رہنما ملک اصغر علی قیصر کے ڈیروں پرووٹرز کیلئے عید ملن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی آبائی شہر گجرات میں عید منائیں گے، اس سلسلے میں ظہور پیلس میں عید ملن پارٹی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ،ْگوجرانوالہ میں ن لیگی رہنما خرم دستگیر کے ڈیرے پر سیاسی عید ملن پارٹی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ،ْسابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور شاہ محمود قریشی ملتان میں عید منائیں گے اور کارکنوں سے ملاقاتیں کرینگے۔

سرگودھا، جھنگ، بہاولپور،لودھراں میں بھی عید کے موقع پر الیکشن کے رنگ نظر آئیں گے، چمن، حب، نصیر آباد میں بھی سیاسی شخصیات اور انتخابی امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں ووٹرز کی آئو بھگت اور انہیں خوش آمدید کہنے کیلئے تیاریوں میں مصروف رہے۔

Your Thoughts and Comments