لودھراں سے علی ترین کو شکست دینے والے پیر اقبال شاہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

ن لیگی رہنما پیر اقبال شاہ جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے

جمعہ 15 جون 2018 17:03

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 جون 2018ء) : ن لیگی رہنما پیر اقبال شاہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لودھراں کی سیاست میں اچانک بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔لودھراں سے تعلق رکھنے والے ن لیگی رہنما پیر اقبال شاہ ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگ سے ناراض ہو گئے تھے۔جس کے بعد ہ پیر اقبال شاہ بیٹے عامر اقبال سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے۔

پیر اقبال شاہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ پیر اقبال شاہ نے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی سمیٹی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ جاری ہے۔

سیاسی رہنما اپنی پارٹیوں کو چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں، ملک کے اس سیاسی ماحول میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں پی ٹی آئی نے حاصل کی ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت ہوا کا رُخ عمران خان بنے ہوئے ہیں، یہ تمام وہ سیاسی رہنما ہیں جو الیکشن سے قبل ہوا کے رُخ کا تعین کرتے ہیں اور پھر اسی پارٹی میں شامل ہوجاتے ہیں جس کے الیکشن جیتنے کے چانسز زیادہ ہوں۔

گذشتہ کچھ ماہ میں پی ٹی آئی نےمسلم لیگ ن کی کئی وکٹیں اُڑائی ہیں ۔ جس سے مسلم لیگ ن کو سخت مشکل کا سامنا ہے ،،مسلم لیگ ن کے رہنما پیر اقبال شاہ نے بھی آج پارٹی سے علیحدگی کا اعلان تو کیا ہے لیکن اس کے بعد وہ کس پارٹی میں شامل ہوں گے اس حوالے سے فی الوقت کوئی اعلان نہیں کیا۔ ۔۔مسلم لیگ ن کے کئی رہنما پارٹی چھوڑ کر دوسری سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں،جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو قومی وصوبائی اسمبلی کے تگڑے اُمیدوار ڈھونڈنے میں شاید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔