الیکشن کمیشن نے بجلی، پانی، گیس اور بنکوں کی جانب سے ریٹرننگ افسران کو ملنے والی رپورٹس میں 200 سے زائد کو کلیئر قرار دیدیا، ابھی تک کوئی ڈیفالٹر نہیں نکلا

جمعہ 15 جون 2018 17:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 جون 2018ء) الیکشن کمیشن نے بجلی، پانی، گیس اور بنکوں کی جانب سےریٹرننگ افسران کو ملنے والی رپورٹس میں 200 سے زائد کو کلیئر قرار دیدیا، ابھی تک کوئی ڈیفالٹر نہیں نکلا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بجلی پانی گیس اوربنکوں سمیت مختلف اداروں سے امیدوارں کے بارے میں رپورٹس طلب کی تھیں اب تک ریٹرننگ افسران کوالیکشن کمیشن سے 200 سے زائد صوبائی حلقوں کے امیدواروں کےبارےمیں رپورٹس موصول ہوئیں اورتمام رپورٹس امیدوارں کے حق میں حوصلہ افزا ہیں ان رپورٹس میں کسی امیدوارکو بجلی، پانی،گیس اوربنکوں کا ڈیفالٹرقرارنہیں دیااس حوالے سے ریٹرنگ افسران کا کہنا تھا کہ امیدواروں کا ڈیفالٹر نہ ہونا اچھی بات ہے امیدوار انتخابی عمل کو سمجھنے لگے ہیں اور انہوں نے اپنے معاملات درست رکھنا شروع کر دیئے ہیں۔

دیگرتمام امیدواروں کے بارے میں مختلف اداروں سے مانگی گئی رپورٹس 18 جون کو ریٹرننگ افسران کو موصول ہو جائیں گی۔