ناروے کے دو سیاستدانوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کردیا

امریکی کانگریس کے ایک گروپ کا بھی ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کی حمایت کا اظہار

جمعہ 15 جون 2018 16:01

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 جون 2018ء)ناروے کے دو سیاست دانوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ ان سے سنگاپور میں ملاقات کے بعد نوبل امن انعام کیلئے نامزد کردیا ہے۔۔ناروے کی جماعت پراگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان کرسٹیئن ٹائی برنگ جیڈ اور پر ولی امونڈسین نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان امن اور مصالحت کرانے اور خطے کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی کانگریس کے ایک گروپ نے بھی صدر ٹرمپ کو 2019ئ کے نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔نوبل امن انعام کے لیے ناروے کی نوبل امن کمیٹی کو امیدواروں کے نام بھیجے جاتے ہیں اور وہی ان ناموں کا جائزہ لینے کے بعد کامیاب امیدوار کا اعلان کرتی ہے۔نوبل امن کمیٹی کو ہر سال یکم فروری سے قبل نام بھیجے جانے چاہییں۔نامزد ناموں کے بارے کے بارے میں نوبل امن کمیٹی کو ئی عوامی بیان جاری نہیں کرتی اور وہ ان ناموں کو پچاس سال تک خفیہ رکھنے کی پابند ہے۔

متعلقہ عنوان :