چیک ری پبلک میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا

صدر میلوس زیمان نے اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے ایک بڑا انڈرویئر جلا دیا

جمعہ 15 جون 2018 19:06

چیک ری پبلک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 جون 2018ء)چیک ری پبلک میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں صدر میلوس زیمان نے ان کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے ایک بڑا انڈرویئر ( زیر جامہ ) کو جلا دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں چیک ریپبلک کے صدر نے اپنے سرکاری دفتر پیراگوائے کیسل میں صحافیوں کو مدعو کیا اور بڑے سرخ زیر جامہ کی نقاب کشائی کی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد انہوں نے اس زیر جامہ کو دو فائرمین کے حوالے کرتے ہوئے اسے جلا دیا، اس دوران میلوس زیمان نے اپنے اس عمل کو ایک خواہش بتاتے ہوئے کہا کہ پالیسی کو ظاہر کرنا چاہیئے کہ وہ’ رائے کے تبادلے کی بنیاد پر ہے اور سیاست میں انڈرویئر کا وقت ختم ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ چیک صدر کی جانب سے سرخ زیر جامہ کو جلانے کو عوام کے سامنے جلایا گیا اور اس کی ویڈیو بھی یوٹیوب پر شائع کی گئی۔ یاد رہے کہ 2015 میں میلوس زیمان کی رویے اور ان کی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے چیک ا?رٹ گروپ زتوہوون کی جانب سے یہی زیر جامہ ریاست کے سربراہ کے گھر کے باہر لٹکایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :