جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹائون کی مسجد میں نمازیوں پر چاقو سے حملہ، 2 جاں بحق‘دو زخمی

حملے میں جاں بحق ہونے والے 70 سالہ نمازی مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے تھے‘پولیس فائرنگ سے ملزم بھی ہلاک ہو گیا

جمعہ 15 جون 2018 19:56

کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 جون 2018ء)جنوبی افریقہ کے شہر کپ ٹاؤن کے قصبے مالمیسبورے کی مسجد میں چاقو بردار ملزم کے حملے کے نتیجے میں 2 نمازی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزم کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ قبل بھی جنوبی افریقہ کے پورٹ شہر ڈربن میں 3 مسلح افراد نے مسجد میں نمازیوں پر چاقو اور ا?تشی اسلحہ سے حملہ کیا تھا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوئے تھے۔

ادھر مسلم جوڈیشل کونسل نے ایک جاری بیان میں کہا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے ایک 70 سالہ نمازی مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے تھے کہ چاقو بردار حملہ ا?ور مسجد میں داخل ہوا اور فجر کی نماز میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’جس وقت نمازی ا?رام کرنے لگے تو حملہ ا?ور نے سب سے پہلے امام پر حملہ کیا جبکہ امام کو بچانے والے شخص کو چاقو کے وار سے قتل کردیا‘۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے نمازیوں کی شناخت 74 سالہ اسماعیل باسا اور صومالی نڑاد زیاد حسین کے ناموں سے کی گئی۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں مغربی کیپ کے صوبے میں مسلمانوں کی کثیر تعداد ا?باد ہے۔پولیس کے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ملزم، جس کی عمر 30 سال کے قریب ہے، اس وقت بھی جائے وقوع پر موجود ہے اور پولیس اس کو گرفتاری دینے کے لیے کہہ رہی ہے۔بعد ازاں پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملزم کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔