عید کے روز مدینہ منورہ میں 3 پاکستانی خوفناک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے

جمعہ 15 جون 2018 19:57

مدینہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 جون 2018ء) عید کے روز مدینہ منورہ میں 3 پاکستانی خوفناک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ عرب ذرائع ابلاغ سے موصول ہونے والی تفصیلات کے جمعہ کو عید کے روز مدینہ منورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مدینہ منورہ میں پیش آنے والے خوفناک حادثے میں 3 پاکستانی شخص اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

ان پاکستانیوں کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے ہے۔ عید کی تیاریوں میں مصروف ان دونوں پاکستانیوں کے اہل خانہ پر یہ خبر قیامت بن کر گری ہے۔

(جاری ہے)

مدینہ میں جاں بحق ہو جانے والے پاکستانیوں کی میت کو جلد پاکستان لانے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ دوسری عید کے روز مدینہ منورہ میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو بھی غم میں مبتلا کردیا ہے۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مدینہ منورہ میں پیش آئے اس افسوسناک واقعے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ آج بروز جمعہ سعودی عرب میں عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ سعودی عرب میں عوام عید کی خوشیاں منانے میں مصروف جب مدینہ منورہ میں پاکستانیوں کی اموات کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔