نگران صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا

جمعہ جون 18:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء) نگران صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نگران صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد نے ناگزیر وجوہات کی بناء پر اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا جو وزیراعلی بلوچستان علائو الدین مری کوتحریری طورپر بھیجوادیا ہے،اس سلسلے میں جب ’’این این آئی‘‘ نے صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد سے رابطہ قائم کیا اور استعفیٰ دینے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے تصدیق کی کہ میں نے اپنی وزارت کا استعفیٰ وزیراعلی بلوچستان کو بھیجوادیا ، اور اس سلسلے میں مزیدبات کرنے سے گریز کیا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments