ْخضدار میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق، 14 زخمی

جمعہ جون 20:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء)بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق خضدار سے تقریباً دس کلو میٹر دور کوئٹہ کراچی شاہراہ پر باغبانہ کے مقام پر مسافر بس سامنے سے آنے والے وٹز کار سے ٹکرا گئی۔

تصادم کے بعد مسافر بس الٹ گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر،پولیس اور ایف سی حکام بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور امدادی سرگرمیو ں میں حصہ لیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال خضدار پہنچایا گیا۔ پولیس کے مطابق مسافر بس چمن سے خضدار کے راستیکراچی جبکہ وٹز کار خضدار سے باغبانہ جارہی تھی۔ حادثے میں جاں بحق افراد میں تین کی شناخت مسماة سائرہ ، رتن چند اور عبدالوہاب کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں سے شدید زخمیوں کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔

Your Thoughts and Comments