17 جون کو متحدہ مجلس عمل نے این اے 28 میں عید ملن پارٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیئے ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، مولانا عبدالغفور حیدری مولانا شجاع الملک سمیت دیگر قائدین شریک ہونگے،صابرحسین اعوان

جمعہ 15 جون 2018 20:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 15 جون 2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل پشاور و امید وار این اے 28 صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ 17 جون کو متحدہ مجلس عمل نے این اے 28 میں عید ملن پارٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیئے ، عید ملن پارٹی میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری ، صوبائی جنر ل سیکرٹری مولانا شجاع الملک اور دیگر قائدین شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 17 جون کو پشاور میں عید ملن پارٹی اور 24 جون کو عظیم الشان جلسہ عام سے پشاور میں ایم ایم اے کے انتخابی مہم کا آغا ز ہورہا ہے جس میں پشاور کے ہر گھر اور ہر فرد تک ایم ایم اے کا پیغام پہنچایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پشاور میں متحدہ مجلس عمل کے انتخابی مہم کے لیے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ، جدید انداز میں انتخابی مہم چلاکر حیر ان کن نتائج دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے متحدہ مجلس عمل کا ساتھ دیں ۔