عمران خان کا این اے53 کے ریٹرننگ آفیسر کو تحریری جواب

عمران خان کے خلاف اعتراضات بے بنیاد اور اور فریب کاری پر مبنی ہیں۔بیرون ملک سے کاغذات منگوانے اوربھجوانے کا قانونی طریقہ کار موجود ہے، تحریر جواب

پیر 18 جون 2018 15:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 18 جون 2018ء)عمران خان کی طرف سے  این اے53 کے ریٹرننگ آفیسر کو تحریری جواب جمع کروا دیا گیا۔عمران خان کی جگہ بابراعوان کے معاون وکیل نے تحریری جواب ریٹرننگ آفیسرکوجمع کرایا۔تحریر جواب میں لکھا گیا ہے کہ اعتراضات فوٹو اسٹیٹ کاغذات پرمشتمل اورغیرتصدیق شدہ ہیں۔عمران خان کیخلاف اعتراضات بے بنیاد اور اور فریب کاری پر مبنی ہیں۔

بیرون ملک سے کاغذات منگوانے اوربھجوانے کا قانونی طریقہ کار موجود ہے،عمران خان کیخلاف اعتراضات جعلسازی کے زمرے میں آتے ہیں،عمران خان پراعتراضات کے کاغذ پکوڑے لپیٹنے کے کام بھی نہیں آسکتے،عمران خان پرلگائے گئے اعتراضات الزامات ہیں،اعتراضات جھوٹ پرمبنی،من گھڑت اور غیرتصدیق شدہ ہیں۔

(جاری ہے)

جب کہ پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف بے بجیاد الزامات ؛لگائے گئے ہیں۔

جھوٹے اعتراضات پر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔یاد رہے کہ جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے این اے 53 سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا تھا ۔این اے 53 سے جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا تھا  جس پر ریٹرننگ آفیسر نے اعتراض کنندہ اور عمران خان کو 18 جون کو طلب کیا تھا ۔

عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے لگائے گئے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خانٹیرین وائٹ کو اپنی بیٹی تسلیم نہیں کرتے لہذا وہ آئین کی دفعہ 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، عمران خان صادق اور امین نہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔اعتراض کنندہ کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان سیتا وائٹ سے اپنی بیٹی کو تسلیم کریں یا نہ کریں دونوں صورتوں میں وہ صادق اور امین نہیں رہے جبکہ ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کے خلاف اعتراض مسترد کیے تو سپریم کورٹ جائیں گے۔