پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء ڈاکٹر طلعت مہیسر کی لیاقت علی جتوئی سے ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

ڈاکٹر طلعت مہیسر کچھ روز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات میں باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کریں گے پیپلزپارٹی نے ہمیں مایوس کیا محترمہ کی سیاست الگ تھی مگر اب پیپلزپارٹی قیادت نے ہمیں مایوس کیا ۔ طلعت مہیسر

پیر 18 جون 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 18 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء و سابق ایم این اے ڈاکٹر طلعت مہیسر کی ملاقات ، ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میںبرادری ، دوستوں ، کارکنوں ،خاندان سمیت شمولیت کا فیصلہ ڈاکٹر طلعت مہیسر دادو میں مہیسر برداری کا بڑا ووٹ بینک رکھتے ہیں اور محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شامل ہوتے ہیں ڈاکٹر طلعت مہیسر کچھ روز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کرکے باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ، اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ تحریک انصاف کا حصہ بننے پر ڈاکٹر طلعت مہیسر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں پیپلزپارٹی اب پارٹی نہیں ایک گروپ بن چکا ہے جس پر چوروں کا قبضہ ہے پیپلزپارٹی میں کسی بھی سینئر یا نظریاتی کارکن عہدیدار کی عزت نہیں یہاں صرف آصف زرداری اور فریال ٹالپر کے قریبی لوگوں کو نوازا جاتا ہے پیپلزپارٹی سندھ کی تباہی کی ذمیوار ہے پیپلزپارٹی نے سندھ کو لوٹ کر تباہ کردیا ہے الیکشن سے قبل دیگر اہم شخصیات بھی تحریک انصاف میں شامل ہونگی دادو سمیت پوری سندھ سے تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی اس موقع پر ڈاکٹر طلعت مہیسر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیں مایوس کیا محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاست الگ تھی وہ سب کو ساتھ لیکر چلتی تھی موجودہ پیپلزپارٹی قیادت نے ہمیں مسلسل نظر انداز کیا ہم نے مشکل دور میں بھی پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا عمران خان کی تحریک کرپشن اور ناانصافی کے خلاف ہے ہم عمران خان کی اس تحریک پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں جوکہ انشاء اللہ دادو کی عوام کے لیے بہتر ثابت ہوگا ملکر دادو کی عوام کے مسائل کو حل کریں گے لیاقت جتوئی سے ہمارے اچھے تعلقات ہمیشہ رہیں اور مزید بہتر ہونگے ۔