عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی چیلنج،آر او نے اعتراض کنندہ اورعائشہ گلالئی کو ایک ساتھ طلب کرلیا

عائشہ گلالئی آرٹیکل 62، 63 پرپورا نہیں اترتی، خود کوبے گناہ ثابت کرنے کے لئے عوام کو عمران خان کے میسجزکا ریکارڈ فراہم کریں ،ْ اعتراضات

پیر 18 جون 2018 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 18 جون 2018ء)مخدوم نیازانقلابی ایڈووکیٹ نے عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرتے ہوئے اعتراضات دائرکرا دئیے جس پرریٹرننگ آفیسرنے عائشہ گلالئی کو اعتراضات کی کاپی فراہم کرتے ہوئے اعتراض کنندہ اورعائشہ گلالئی کو ایک ساتھ طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرتے ہوئے اعتراض کنندہ کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی حلقے کے عوام کے مفادات میں الیکشن نہیں لڑ رہیں ،ْوہ عمران خان پر نازیبا اور غیراخلاقی میسجز کا ثبوت نہیں دے سکیں اور نہ ہی انہوں نے الزامات پر کوئی ایف آئی آر درج کرائی۔

اعتراض کنندہ کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی آرٹیکل 62، 63 پرپورا نہیں اترتی، خود کوبے گناہ ثابت کرنے کے لئے عوام کومیسجزکا ریکارڈ فراہم کریں۔اس پر عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ میرے اثاثوں میں اضافہ ہوا ہے،میں نے ایک ہفتے پہلے بینک اکائونٹ کھلوایاہے۔ریٹرننگ آفیسرنے عائشہ گلالئی کو اعتراضات کی کاپی فراہم کرتے ہوئے اعتراض کنندہ اورعائشہ گلالئی کو ایک ساتھ طلب کرلیا۔