فیصل آباد۔۔ ا مام مسجد 2دفعہ عید الفطر کی 6زائد تکبیریں کہنا بھول گیا

ہزاروں نمازیوں کو کتنی مرتبہ عید کی نماز ادا کرنا پڑ گئی، پھر وہ ہوا جو ناقابل بیان

پیر 18 جون 2018 11:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 18 جون 2018ء) سا بق صوبا ئی وزیر قانون پنجاب کا سفارشی ا مام مسجد 2دفعہ عید الفطر کی 6زائد تکبیریں کہنا بھول گیا‘ نمازیوں کو 3مر تبہ عیدالفطر کی نماز ادا کر نا پڑی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق راناثناء للہ خاں کے حلقہ میں فیصل کی بڑی جا معہ مسجدسمن آباد میں را نا ثناء للہ سمیت ہزاروں افراد عید الفطر کی نماز ادا کر رہے تھے کہ امام مسجد 2مرتبہ عیدالفطر کی 6زائد تکبیریں کہنا بھول گیا ہزاروں افراد کو تین مرتبہ عید کی نماز ادا کرنا پڑی امام مسجد کو سا بق صو با ئی وزیر قانون کی سفارش پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ اس مسجد میں نمازیوں کی ایک کثیر تعداد متعدد دیگر معا ملات میں اس کے خلاف ہے عید الفطر کے موقہ پر بھی متعدد نمازی را نا ثناء للہ کی موجودگی میں امام مسجد پر برس پڑے

متعلقہ عنوان :