میرے مطابق ججز50ہزاریومیہ وصول کرتے ہیں، اسی لیے ججز کو کہتا ہوں اپنی ذمہ داری پوری کریں

چیف جسٹس کے اعلی عدلیہ کے ججوں کی تنخواہ اورمراعات میں کمی کیلئے درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس

پیر 18 جون 2018 14:00

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 18 جون 2018ء) اعلی عدلیہ کے ججوں کی تنخواہ اورمراعات میں کمی کیلئے درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ریماکس دیئے کہ میرے مطابق ججز50ہزاریومیہ وصول کرتے ہیں، اسی لیے ججز کو کہتا ہوں اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے ججوں کی تنخواہ اورمراعات میں کمی کیلئے درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی ۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہیں اور مراعات بہت زیادہ ہیں ان میں کمی کی جائے، پرویزمشرف اوروزرائے اعظم نے غیرضروری تنخواہیں بڑھائیں۔جس پر چیف جسٹس نے ریما کس دیئے کہ تنخواہوں میں کمی کے لئے ججزسے بات کروں گا، میرے مطابق ججز50ہزاریومیہ وصول کرتے ہیں اسی لیے ججز کو کہتا ہوں اپنی ذمہ داری پوری کریں۔