سابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کینیڈین شہریت رکھنے کی تردید کردی

پیر 18 جون 2018 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 18 جون 2018ء) سابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کینیڈین شہریت رکھنے کی تردید کردی۔میں نے کینیڈین شہریت چھوڑ دی ہے۔

(جاری ہے)

سید مراد علی شاھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کینیڈین شہریت چھوڑنے کا سرٹیفیکیٹ بھی سپریم کورٹ میں پیش کیا ہے جس کو سپریم کورٹ نے قبول کیاہے۔ 2روز سے میرے بارے میں دہری شہریت رکھنے کی جھوٹی اور بے بنیاد خبریں چل رہی ہیں جو بالکل غلط ہیں۔ میں پاکستان کا شہری ہوں۔ سپریم کورٹ نے مجھے الیکشن لڑنے کے لئے اجازت دی تھی۔