حمزہ شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگ گیا

بتایا جائے کہ عائشہ احد حمزہ شہباز کی بیوی ہیں یا نہیں،درخواست میں اعتراض

منگل 19 جون 2018 12:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 19 جون 2018ء) :حمزہ شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگ گیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نا،مزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کے کاغذات کی جانج پڑتال کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کئی معروف سیاست دانوں کے کاغذات پر اعتراض لگ چکا ہے۔حمزہ شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹرننگ آفیسر شاہد بشیر چوہدری نے حمزہ شہباز کو کل تک اعتراض جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔درخواست میں اعتراض کیا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ عائشہ احد حمزہ شہباز کی بیوی ہیں یا نہیں۔جب کہ حمزہ شہباز نے 14لاکھ کا پراپرٹی ٹیکس بھی جمع نہیں کروایا۔تاہم حمزہ شہباز کی جانب سے 14لاکھ ٹیکس کی رسید ریٹرننگ آفیسر کے حوالے کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز کے کاغذات پر یہ اعتراض لگایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز نے عائشہ احد سے شادی کر رکھی ہے لیکن انہوں نے اپنے کاغذات میں ان کو اپنی بیوی ظاہر نہیں کیا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عائشہ احد اور حمزہ شہباز کے درمیان صلح کروائی تھی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز اور عائشہ احد کے مابین معاملات طے پا گئے ہیں، دونوں کے مابین راضی نامہ طے ہوگیا اور صلح ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ عائشہ احد نے دعویٰ کر رکھا ہے کہ حمزہ شہباز شریف نے ان کو ہراساں کیا ور ان پر تشدد بھی کیا تھا۔ 2جون کو حمزہ شہباز کی مبینہ اہلیہ انصاف کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئی تھیں۔ جس پر سپریم کورٹ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ حمزہ شہبازدوپہر ایک بجے عدالت پہنچ جائیں۔تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ چیف جسٹس نے حمزہ شہباز کو طلب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایت کی تھی کہ وہ شہباز شریف کو فون کر کے حمزہ شہباز کی پیشی کو یقینی بنائیں،کیونکہ ہم کسی کی جان کو خطرہ میں نہیں دیکھ سکتے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :