سعودی عرب، بھارتی کیشئر سے 7لاکھ ریال لوٹنے والا 12رکنی پاکستانی گروہ گرفتار

گروہ نے گاڑی کو زبر دستی روکا اور پیسوں سے بھرا بیگ زبردستی چھین کر فرار ہو گئے تھے،ترجمان ریاض پولیس

پیر جون 16:50

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء)ریاض پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی کیشئر سے 7لاکھ ریال لوٹنے والے 12رکنی پاکستانی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گروہ نے گاڑی کو زبر دستی روکا اور پیسوں سے بھرا بیگ زبردستی چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستانی کیشیئر سے مشرقی ریاض کے السلی محلے میں 7 لاکھ ریال چھیننے والے پاکستانی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

حملہ آوروں نے ہندوستانی کی گاڑی کو زبردستی روکا تھا اور اس سے دستی بیگ چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ بیگ میں 7 لاکھ ریال نقد موجود تھے۔ حملہ آوروں میں سے ایک نے ہندوستانی کیشیئر کے چہرے پر بے ہوش کرنے والا مادہ اسپرے کیا جبکہ دوسرے نے گاڑی کے عقبی شیشے کو توڑ کر وہاں سے بیگ اٹھایا تھا۔ کیشیئر کی شکایت پر ریاض پولیس نے سراغ رسانوں کو واردات کرنے والوں کی تلاش اور گرفتاری کی مہم تفویض کردی تھی۔ 12 پاکستانی اس میں ملوث پائے گئے۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ چوری چکاری اور رہزنی کی وارداتیں پیشہ وارانہ انداز میں کررہے تھے۔ گروہ میں متعلقہ کمپنی کاایک کارکن بھی شامل تھا۔ ان کے قبضے سے 2 لاکھ ریال برآمد ہوئے ہیں پبلک پراسیکیوشن کو واقعہ سے مطلع کردیا گیا۔

Your Thoughts and Comments