امریکہ میں مختلف علاقوں میں فائرنگ، 3 روز میں 70 افراد ہلاک

امریکا میں سالانہ ہزاروں افراد گن کلچر کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں،قانون بنانے کا مطالبہ زور پکڑگیا

منگل 19 جون 2018 11:10

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 19 جون 2018ء) امریکہ کے مختلف علاقوں میں 3 روز میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں70 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے مختلف علاقوں میں 3 روز میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں70 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے زیادہ تر واقعات ورجینیا ، ٹیکساس ، اوہایو ، اریزونا اور نیویارک ریاستوں میں پیش آئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ امریکا میں سالانہ ہزاورں افراد گن کلچر کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔ مختلف گروہوں کی جانب سے اس بات کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ اسلحے کی ا?زادانہ خرید و فروخت اور کھلے عام اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک قانون وضع کیا جائے لیکن اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں کے مالکان اور اسلحہ کی حامی لابی کے کانگریس میں اثر و رسوخ کی وجہ سے یہ قانون اب تک پاس نہیں ہوسکا ہے۔