سعودی عرب پر میزائل حملہ، پاکستانی نشانہ بن گئے

پیر جون 17:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء) یمن سے سعودی عرب پر میزائل حملہ میں جازان میں موجود پاکستانی شہری زخمی ہوگیا ۔عرب فوجی اتحاد کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یمنی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا تاہم نتیجے میں ایک پاکستانی تارک وطن کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں بتایا کہ حوثی باغیوں نے مقامی وقت کے مطابق رات کو ایک بج کر 39 منٹ پر سعودی عرب پر ایک میزائل داغا جسے جازان کے علاقے میں سعودی دفاعی فوج نے مار گرایا۔کرنل المالکی نے بتایا کہ مار گرائے جانے والا میزائل یمن کے صعدہ شہر سے ایران نواز حوثی باغیوں نے داغا تھا تاہم کارروائی میں سعودی عرب کے علاقے جازان میں مقیم ایک پاکستانی شہری معمولی زخمی ہوا۔انہوں نے کہا کہ حوثی باغی دانستہ طور پرسعودی عرب میں شہری آبادی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Your Thoughts and Comments