سابق و زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی کا انکشاف‘

پہلی بیوی غزالہ سعد نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

منگل 19 جون 2018 13:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 19 جون 2018ء)سابق و زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی کا انکشاف، پہلی بیوی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئیے۔ خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں حرا شفیق سے اپنی دوسری شادی کو ظاہر کیا تھا ،جس کے بعد غزالہ سعد نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئیے۔تفصیلات کے مطابق سال 2018 پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں ایک اہم اور تاریخی سال ہے۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 جمہوری حکومتیں اپنے اپنے آئینی ادوار مکمل کر کے رخصت ہو چکی ہے۔2018 انتخابات کا سال ہے۔ایک جانب ملکی اداروں نے انتخابات کی تیاری شروع کر رکھی ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ بھی کل مکمل ہو چکا ہے جس کے بعد کاغذوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

آرٹیکل 63,62 کی زد میں آنے سے بچنے کے لیے سیاسی رہنمائوں کو کاغذات نامزدگی میں وہ چیزیں بھی سامنے لانی پڑ رہی ہیں جو انہوں نے عرصے سے چھپائی ہوئیں تھیں ،ان میں سے ہی ایک سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ہیں جنہوں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تو اپنی دو بیویوں کا اعتراف بھی کر لیا۔۔خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں حرا شفیق نامی خاتون کو اپنی دوسری بیوی ڈکلئیر کیا۔خواجہ سعد رفیق کو دوسری بیوی کا اعتراف کرنا مہنگا پڑ گیا۔جس کے بعد غزالہ سعد نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئیے۔تاہم اسکی وجہ دوسری شادی کے باعث فطری ناراضگی ہے یا کچھ اور اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از قت ہوگا۔