کراچی ،بلاول،عمران ،شہباز شریف ،رؤف صدیقی اور دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور
جنرل (ر)پرویز مشرف ، خواجہ اظہار اور پی ٹی آئی کی فوزیہ قصوری کے نامزدگی فارم مسترد کردیئے گئے فاروق ستار کے این اے 247سے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ این اے 245سے مسترد کردیئے گئے
منگل 19 جون 2018 18:51
(جاری ہے)
این اے 246 لیاری کی نشست سے بلاول بھٹو زرداری کے فارم اسکروٹنی کے بعد درست منظور کرلیے گئے۔
این اے 243سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کے بعد عمران خان کی جانب سے ان کے وکلانے دو صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا ، وکیل اعتراض کنندہ نے کہا عمران خان نے ڈی این سے انکار کردیا تھا جس پر عمران خان کو بچی کا باپ قرار دیا گیا تھا ، عمران خان بد کار ہیں صادق اور امین نہیں رہے الیکشن لڑنے کا بھی اہل نہیں ہے ۔ ریٹرننگ افسر نے کہا فارم پر عمران خان کے دستخط مختلف ہیں، فارم پر امیدوار کا دستخط نہیں ہے، بار بار مداخلت پر ریٹرنگ آفیسر برہم ہوگئے، آپ لوگ دلائل دیں ورنہ میں اٹھ کر چلا جاوں گا اور ریکارڈ کے مطابق فیصلہ کردوں گا ، بیٹی کے حوالے کئے گئے اعتراضات پر عمران خان نے کوئی جواب نہیں دیا ۔بعد ازاں ریٹرننگ افسر نے عمرا ن خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ۔ پی ایس 104 سے ایم کیو ایم کے رہنما رئوف صدیقی، ایم کیو ایم کے محمد حسین خان حلقہ 245، ایم ایم اے سے تعلق رکھنے والے اسلم غوری کے پی ایس 106، این ای240 تحریک انصاف کے خان زمان خٹک، این اے 249 سے تحریک انصاف کے فیصل واوڈا، ایم کیو ایم پاکستان کی سمن جعفری این اے 245، این اے 247 سے پیپلز پارٹی کے عبدالعزیز میمن، پی ایس 93 سے پاک سر زمین کے اشفاق منگی، مسلم لیگ ن شہباز شریف کے دونوں حلقوں این اے 249 اور 250، تحریک لبیک پاکستان کراچی پی ایس 106 سے غلام ہاشم نورانی، این اے 246 سے ن لیگ کے سلیم ضیا، این اے 254 اور 255 سے ارشد وہرا،این اے 250 سے پی ٹی آئی کے امید وار سبحان ساحل ،پی ایس 100گلزار ہجری سے مشہور مزاحیہ فنکار علی گل ملاح سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار کے این اے 245 سے فارم مسترد کردیے گئے ایس ایس پی نے رپورٹ میں بتایا کہ فاروق ستار کیخلاف 2 مقدمات درج ہیں جس میں وہ مفرور قرار دیے گئے، ایم کیو ایم کے خواجہ اظہارالحسن کے این اے 242 کے ریٹرننگ افسر نے کاغذات مسترد کردیے۔خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ این اے 243 کے بجائے این اے 242 انسانی غلطی کے باعث ڈالا اسی لئے فارم مسترد ہوئے، این اے 247 سے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے۔ کرمنل ریکارڈ ظاہر نہ کرنے پر این اے 251 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد آصف کے کاغزات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے دوہری شہریت رکھنے کے الزام میں این اے 246 سے حبیب جان کے کاغذات نامزدگی مسترد قرار دے دیے گئے۔نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو کے کاغزات نامزدگی مسترد کردیے گئے، اسد اللہ بھٹو ایم ایم اے کے این اے 242 سے امیدوار ہیں،اسد اللہ بھٹو بینک ڈیفالٹر کی لسٹ میں شامل تھے، حلقہ این اے 244 سے پیپلز پارٹی کے کرنل (ر) اسد عالم نیازی کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، امیدوار بینک ڈیفالٹر ہیں۔ فارم مسترد ہونے والے امیدواروں نے ٹریبونل کورٹ سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن کی اب تک فراہم کردہ معلومات کے مطابق پی ایس ایک سو پانچ پر انتالیس جبکہ این اے دو سو سنتالیس سے سینتیس امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 19 جون 2018 کی مزید خبریں
-
کراچی ،بلاول،عمران ،شہباز شریف ،رؤف صدیقی اور دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور
-
نیب ریفرنسز ،ْنواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکر دی گئی
-
این اے 53،عمران خان، شاہد خاقان عباسی، عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی مسترد
-
چئیرمین تحریک انصاف کا نگران وزیر اعظم کو خط، گورنر خیبر پختونخوا ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں کی جانب سے تعینات وفاقی و صوبائی بیوروکریسی کو بدلنے کا مطالبہ
-
بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک، نوازشریف او ر مریم نواز کی قوم سے دعائوں کی اپیل
-
نواز حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، وہ ہر ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی میں اضافہ کرتی رہی ،پیپلز پارٹی روزگار کے نئے وسائل پیدا کریگی ، کسانوں کی خوشحالی کے لیئے موثر اقدام اٹھائے ..
-
نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پاکستان ریلویز کے بزنس پلان کو سراہا
-
کاغذات نامزدگی منظوریامستردہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے لیے ٹریبونل تشکیل دے دیئے گئے
-
نگران وزیر اطلاعات نے عمران خان کی شکایت پر گورنر کے پی کے کو بدلنے کا عندیہ دے دیا
-
چترال میں خواتین کو تنگ کرنے والے شخص کی عقل ٹھکانے آ گئی
-
پاکستان میں بادشاہوں کی طرح پھرنے والے شہباز شریف لندن میں عام شہری بن گئے
-
این اے 63 سے نثار، این اے 106 سے رانا ثناء اللہ کے کاغذات منظور
-
تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن ،این 61 میں انتخابی میدان کس کے نام رہے گا عوام نے فیصلہ سنا دیا
-
سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد
-
ملک ریاض کے بھائی شاہد ملک نے 25 ہزار ڈالرز ادھار لیا تھا جسے اب تک واپس نہیں کیا: باکسر عامر خان
-
خواجہ سعد رفیق نے صوبائی حلقہ تبدیل کر لیا ،157کی بجائے168سے حصہ لیں گے
-
نواز شریف اور مریم نواز کا کلثوم نواز کے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ
-
حریک انصاف کو پاکستان کے بڑے مذہبی و روحانی گھرانے کی حمایت مل گئی
-
پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر کالاباغ ڈیم کی مخالفت کردی
-
وہ سیاسی جماعت جس نے حکومت میں آ کر کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا
-
پاکستان بھارت سے زیادہ جوہری ہتھیار بنانے میں کامیاب ہوگیا
-
نگران وزیر داخلہ نے استعفا دئیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی
-
پاک امریکا تعلقات پھر سے کشیدہ، امریکی حکومت نے پاکستان کو جدید وائپر ہیلی کاپٹر کی فروخت پر پابندی عائد کردی
-
ملک بھر میں الیکشن لڑنے کے رجحان میں غیر معمو لی کمی
-
توہین عدالت کیس ،طلال چوہدری کی انتخابات تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد
-
شیخ رشید کیخلاف (ن)لیگ کے ناراض دو دھڑوں کے درمیان صلح ،ْ
-
ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف کارکنان نے عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر ڈیرہ ڈال لیا
-
سابق و زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی کا انکشاف‘
-
چوہدری نثار کو خاموش کراؤ!۔۔۔ناراض لیگی رہنماء کی دھمکی کے بعد ن لیگ نے حکمت عملی بنا لی
-
آشیانہ ہائو سنگ کیس‘ احتساب عدالت نے احد چیمہ کو 90 اور شاہد شفیق کو 87 روزہ ریمانڈ کے بعد جیل بھیج دیا
-
حمزہ شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگ گیا
-
شہبازشریف، بلاول بھٹو‘مولانا فضل الرحمان ‘حمزہ اور مریم نوازسمیت دیگرکے کاغذات منظور
-
توہین عدالت کی درخواستیں بلیک میل کا ذریعہ بن گئی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر
-
قبضہ مافیا ملک کو کھاگیا‘ ریاست کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔چیف جسٹس
-
الیکشن کمیشن آف پا کستان نے عام انتخابات کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اعجاز سواتی کو اپیلیٹ ٹربیونل کے ججز مقرر کردیا
-
نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے اثاثوں کی تفصیلات جاری
-
ملا فضل اللہ کی ہلاکت میں پاکستانی پریمئیر انٹیلی جنس ایجنسی نے اہم کردار ادا کیا
-
دوسروں کے اقاموں پر شور مچانے والی تحریک انصاف کے اپنے اقامے سامنے آنے لگے
-
تحریک انصاف کی بانی رہنما فوزیہ قصوری کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے
-
عمران خان کی جانب سے متنازعہ حلقوں میں دوبارہ سروے کروانے کا فیصلہ
-
چوہدری نثار کی دھمکیوں کے بعد ن لیگ نے بھی اہم فیصلہ کر لیا
-
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر اقلیتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے
-
ضلع چنیوٹ میں الیکشن 2018کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر ان ایکشن
-
بھارت ،ْگجرات میں کھانا دینے میں دیر پر جھگڑے کے دوران خاتون نے اپنے شوہر کو سر میں ڈنڈا مار کر قتل کردیا
-
مصر میں دہشتگردی کی بنیاد پر امیرِ قطر کے خلاف 15کروڑ ڈالرہرجانے کا مقدمہ دائر
-
امریکہ میں مختلف علاقوں میں فائرنگ، 3 روز میں 70 افراد ہلاک
-
ٹرمپ کی بوکھلاہٹ کا شکار‘ شمالی کورین جنرل سے مصافحہ کے بجائے سلیوٹ کر ڈالا
-
متحدہ عرب امارات کا جنگ اور قدرتی آفات سے متاثرہ غیر ملکیوں کے ویزے میں ایک سال کی توسیع
-
طالبان سے مذاکرات کے لیے آمادہ ہیں، امریکی وزیر خارجہ
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی فورس تشکیل دینے کا حکم دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.