این اے 63 سے نثار، این اے 106 سے رانا ثناء اللہ کے کاغذات منظور

منگل جون 20:30

راولپنڈی /فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جون ء)این اے 63 ٹیکسلا سے چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، اس کے ساتھ اسی حلقے سے پی ٹی آئی کے غلام سرور خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے۔

(جاری ہے)

این اے 63 ہی سے عمر فاروق کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، عمر فاروق سوئی نادرن کے نادہندہ تھے، رقم کی ادائیگی کرنے پر ان کے کاغذات منظورہوئے۔چوہدری نثار علی خان کاغذات جمع کرانے اوراعتراضات تک خود پیش نہیں ہوئے۔دوسری جانب این اے 106 کے لئے رانا ثناء اللہ کے کاغذات نامزدگی منظورکرلئے گئے ہیں ۔

Your Thoughts and Comments