چوہدری نثار نےپارٹی سےعملی طورپرعلیحدگی اختیارکرلی،پرویز رشید

چوہدری نثار پھرمشکل وقت میں نوازشریف کومائنس کرنےوالوں کیساتھ کھڑےہوگئے،چوہدری نثارکوامید تھی پارٹی ان کےپاس آجائےگی،نوازشریف کوگالی دینےکا مطلب انعام پانا ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

بدھ 20 جون 2018 19:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 20 جون 2018ء): پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے پارٹی سے عملی طور پرعلیحدگی اختیار کرلی ہے، چوہدری نثار 99ء میں بھی بھاگ گئے تھے، اب پھرمشکل وقت میں نوازشریف کو مائنس کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں، نوازشریف کو گالی دینے کا مطلب انعام پانا ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نے پارٹی سے عملی طور پرعلیحدگی اختیار کرلی ہے۔ مشکل وقت میں بھاگ جانا چوہدری نثارکی سیاست کا وطیرہ ہے کہ جب بھی پارٹی پرمشکل وقت آتا ہے، وہ بھاگ جاتے ہیں۔ مارشل لاء کے وقت نوازشریف سمیت سب جیل میں گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار 1999ء میں بھی بھاگ گئے تھے۔ اب بھی پارٹی پرمشکل وقت آیا توچوہدری نثار دوسری طرف کھڑے ہوگئے ہیں۔

چوہدری نثار ایک بار پھر نوازشریف کو مائنس کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں۔نوازشریف کوسیاست سے باہر نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ چوہدری نثار کو امید تھی کہ نوازشریف کے بعد پارٹی ان کے پاس آجائے گی۔ پرویز رشید نے کہا کہ موٹروے کی تعمیر میں چوہدری نثار نے من مانی کی ۔اس وقت چوہدری نثار لاڈلے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے 5ارب روپے کے جو فنڈز لیے ہیں ہم منتظر ہیں کہ وہ قرض کب اتارتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نثار اس وقت پارٹی قیادت کیخلاف زہراگل رہے ہیں۔ لیگی ارکان چوہدری نثار کو اپنا ساتھی نہیں سمجھتے۔ نوازشریف کی خوشامد کا مطلب خود کومشکل میں ڈالنا ہے۔ نوازشریف کو گالی دینے کا مطلب انعام پانا ہے۔ لیکن مسلم لیگ ن ایک بند مٹھی کی طرح متحد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماروی میمن اور انوشہ رحما ن نے پارٹی ٹکٹ کیلئے اپلائی ہی نہیں کیا ہے۔