پنجاب کا شہر سرگودھا ن لیگ اور تحریک انصاف، دونوں جماعتوں کیلئے سر درد بن گیا

اب تک دونوں جماعتیں سرگودھا شہر کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کو فائنل نہ کر سکیں

بدھ 20 جون 2018 19:47

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 20 جون 2018ء) سرگودھا شہر کاحلقہ این اے 90 اور پی پی 77 پی ٹی آئی اور ن لیگ کیلئے خشک نوالہ بن چکے ہیں دونوں جماعتیں ان حلقوں پر اپنے امیدواروں کو فائنل نہیں کرسکیں جس کافائدہ پی پی پی کے امیدوار کوہونے لگا،جس کی وجہ سے دونوں جماعتوں کے کارکن اور امیدوار پریشانی میں مبتلا ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتیں امیدواروں کو فائنل کرنے سے کترا رہی ہیں اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو یہاں سے پیپلز پارٹی کامیاب ہوسکتی ہے، تحریک انصاف نے حلقہ این اے 90سے اپنے نظریاتی ساتھیوں کی بجائے مسلم لیگ( ن)چھوڑکر چندروز قبل پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالی ڈاکٹر نادیہ عزیزاور ن لیگ نے اپنے سابق ایم این اے چوہدری حامدحمید کی بجائے سابق تحصیل ناظم ڈاکٹرلیاقت علی خان کو ٹکٹ دینے کا عندیہ دیاہے جس پر دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں شدید غم وغصہ پایاجارہاہے،جس کے باعث یہاں پیپلزپارٹی کے امیدوار تسلینم احمد قریشی کی پوزیشن مستحکم ہوتی جارہی ہے۔