پی ایس 6 پرپیپلزپارٹی کےشبیرخان بجارانی واحدامیدواررہ گئے،بلا مقابلہ انتخاب جیتنے کے امکانات روشن

پی ایس 6 پرپیپلزپارٹی کےشبیرخان بجارانی پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں ، مخالفت میں کھڑے تمام امیدوار شبیر خان بجارانی کے حق میں دستبردار ہو گئے

بدھ 20 جون 2018 20:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 20 جون 2018ء): پی ایس 6 پرپیپلزپارٹی کےشبیرخان بجارانی واحدامیدواررہ گئے،بلا مقابلہ انتخاب جیتنے کے امکانات روشن ہیں۔ پی ایس 6 پرپیپلزپارٹی کےشبیرخان بجارانی پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں ، مخالفت میں کھڑے تمام امیدوار شبیر خان بجارانی کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت ہر جگہ الیکشن کے چرچے ہیں۔ایک جانب عوام الیکشن 2018 کے انتخابات پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں تو دوسری جانب سیاسی پنڈت بھی اس الیکشن کو پاکستان کی پارلیمانی سیاست کا اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مسلسل تیسری مرتبہ انتقال اقتدار کا مرحلہ جمہوری طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن تو 25 جولائی کو ہی انعقاد پذیر ہوں گے مگر انتخابی معرکے کا زور کس کے سر رہے گا اس پر چہ میگوئیاں ابھی سے شروع ہو چکی ہیں۔ہر سیاسی پہلوان اپنے مخالف کو سیاسی میدان میں شکست دینے کے لیے بیتاب ہوچکا ہے ایسے میں پاکستان کا ایک حلقہ ایسا بھی ہے جہاں الیکشن سے پہلے الیکشن کا نتیجہ آچکا ہے۔ پی ایس 6 پرپیپلزپارٹی کےشبیرخان بجارانی واحدامیدواررہ گئے،بلا مقابلہ انتخاب جیتنے کے امکانات روشن ہیں۔

پی ایس 6 پرپیپلزپارٹی کےشبیرخان بجارانی پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں ، مخالفت میں کھڑے تمام امیدوار شبیر خان بجارانی کے حق میں دستبردار ہو گئے۔پی ایس 6 پر9 امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کرائے تھے جن میں سب کے سب نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئیے ہیں۔یہاں تک کہ ن لیگ کی مائی بصراں اور تحریک انصاف کے کےمنیراحمدکھوسہ بھی میر شبیر خان بجارانی کے حق میں دستبردار ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ شبیرعلی بجارانی سابق صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی کےبیٹےہیں، میر ہزارخان بجارانی نے کچھ عرصہ پہلے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی تھی۔