خالدہ ضیاء جیل میں بیمار، چلنے پھرنے کے قابل بھی نہ رہیں

منگل جون 15:30

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جون ء)بنگلا دیش کے اپوزیشن رہنما نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء جیل میں بیمارہوگئی ہیں، خود سے چلنے کے قابل بھی نہیں رہیں۔بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے بھارتی اخبار کو بتایا کہ جیل میں قید خالدہ ضیاء شدید بیمار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتلایا کہ خالدہ ضیا جیل میں ملاقات کیلئے آنیوالوں سے ملنے کیلئے چل کرجاتی تھی تاہم اب وہ خود سے چل بھی نہیں سکتیں۔فخر الاسلام نے مطالبہ کیا کہ خالدہ ضیاء کو اپنی مرضی کی ادوایات استعمال کرنے کی اجازت دی جائے اور ان کا مناسب خیال رکھاگ جائے۔تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والی خالدہ ضیاء کو سرکاری فنڈز میں خوردبرد کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ،ْوہ ڈھاکا کے دو سو سال پرانے جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments