انڈونیشیا کے شمالی سماٹرا صوبے کی ٹوبہ جھیل میں پیر کو کشتی ڈوبنے سے 6 افراد جاں بحق ،ْکئی لاپتہ

منگل 19 جون 2018 18:44

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 19 جون 2018ء)انڈونیشیا کے شمالی سماٹرا صوبے کی ٹوبہ جھیل میں پیر کو کشتی ڈوبنے سے 6 افراد جاں بحق اور کئی لاپتہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان سپوتو پروو نگرو نے ٹوئٹر پر کہا کہ شمالی سماٹرا کے سموسر جزائر سے کشتی شام میں مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔کشتی پرپات شہر کے قریب ڈوب گئی جس کے نتیجہ میں6 افراد موت کے منہ میں چلے گئے اور بہت سے دوسرے لاپتہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :