جیکب آباد پولیس نے دوہندو بیوپاریوں کے اغواء کیس میں ملوث ڈکیت کو گرفتارکرلیا

منگل 19 جون 2018 21:20

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 19 جون 2018ء)جیکب آباد پولیس نے دوہندو بیوپاریوں کے اغواء کیس میں ملوث ڈکیت کو گرفتارکرلیاایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑکی پریس کانفرنس چار ماہ کے عرصے میں دوسرا 10لاکھ روپے سر کی قیمت رکھنے والا اشتہاری ڈکیت بشیر ڈومکی کو خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے گرفتارکیاگیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ نے اپنے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ سی آئی اے تھری پولیس خفیہ اطلاع پر صدرتھانہ کے قصبہ محمد علی بروہی کے لنک روڈ پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس کودیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی فائرنگ سے سی آئی اے موبائل کونقصان پہنچا گولیاں ختم ہونے پر ایک ملزم نے سرنڈر کرکے ٹی ٹی پسٹل سمیت خود کو پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اس کے دوساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ایس ایس پی نے کہاکہ دوران تفتیش یہ انکشاف ہواکہ ڈکیت کا نام بشیر ولد بختیار ڈومکی سکنہ بختیار آباد بلوچستا ن سے ہے جو پولیس کو اغواء برائے تاوان ،دہشت گردی سمیت دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہے ایس ایس پی نے بتایاکہ گرفتارملزم کے سرکی قیمت زندہ یامردہ حکومت سندھ نے 10لاکھ روپے رکھی تھی بشیر ڈومکی 2009میں ہندوتاجر سیٹھ نارائن داس عرف نارومل ولد حیا مل کو اغواء کرکے 11لاکھ تاوان لے کر آزاد کیاتھا جس کا کیس سٹی تھانہ پرداخل ہے علاوہ ازیں 2009میں ہی بشیر ڈومکی نے ساتھیوں کی مددسے تھیم ہائوس کے قریب سے ایک ہندوتاجر سیٹھ روشن لعل ولد جمنا مل کو اغواء کرکے 28لاکھ تاوان لے کر آزاد کیاتھا ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑنے انعام یافتہ ملزم گرفتارکرنے پر سی آئی اے پولیس کو شاباش دی اورکہاکہ چار ماہ کے کم عرصے میں دوسرا 10لاکھ انعام یافتہ اشتہاری ڈکیت گرفتارکیاہے ۔