عام انتخابات کے سلسلے میں مثبت میڈیا کوریج انتہائی ناگزیر ہے اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات کے افسران اپنا روایتی کردار ادا کرنے میں کسی قسم کے پیس و پیش سے کام نہیں لینگے،نگران وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد کی گفتگو

منگل 19 جون 2018 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 19 جون 2018ء) نگران وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد نے کہا ہے کہعام انتخابات کے سلسلے میں مثبت میڈیا کوریج انتہائی ناگزیر ہے اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات کے افسران اپنا روایتی کردار ادا کرنے میں کسی قسم کے پیس و پیش سے کام نہیں لینگے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نظامت تعلقات عامہ کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے دوران کیا او موقع پر ڈائریکٹر جنرل شہزادہ فرحت نے محکمہ کی کار کردگی اور میڈیا سے خوشگوار تعلقات پر روشنی ڈالی صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ میڈیا کی تیز رفتار کارکردگی سے محکمہ کے افسران کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا ہاؤسز اور اخبار ات ورسائل کی تعداد میںا ضافہ کی وجہ سے جہاں اطلاعات کی فوری رسائی کا معاملہ تیز ہوچکا ہے وہیں میڈیا اور حکومت کے درمیان تعلقات کو خوشگوار بنانے کیلئے دستیاب وسائل کو بہتر انداز میں بروئے کار لانے کیلئے افسران کی کارکردگی قابل ستائش ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اس وقت ہمارا ہدف شفاف انتخابات کو یقینی بنانا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری کی قیادت میں انتہائی سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے اور خوش قسمتی سے ایک اچھی ٹیم منتخب ہو کر آئی ہے اسکے باوجود کہ نگران حکومت کے پاس وقت کم ہے چونکہ ہمارے عزم جواں ہیں اس لیئے بہتر نتائج کی توقع ہے انہوںنے محکمہ کے افسران پر زور دیا کہ وہ انتخابات کو تاریخی و مثالی بنانے کیلئے مثالی میڈیا مینجر بن کر مثبت رپورٹنگ کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں بریفنگ کے بعد صوبائی وزیر نے دفتر کے مختلف شعبوںکا معائنہ کیا ہر شعبے کے کام کی نوعیت کے حوالے سے سوالات کئے ۔