فواد چوہدری اور طلال چوہدری کا ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال

منگل جون 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جون ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما طلال چوہدری نے ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔یہ واقعہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں پیش آیا جس کے دوران پروگرام کے میزبان مسلسل دونوں رہنمائوں کو روکتے رہے تاہم وہ نہیں رکے۔

(جاری ہے)

اسی پروگرام میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے پی ٹی آئی اور ن لیگ کے رہنمائوں کی طرف سے نازیبا الفاظ کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں اپنے سیاسی قائدین کی وجہ سے یہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کو ایک دوسرے کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ یہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے درمیان یہ پہلا تلخ واقعہ نہیں۔اس سے قبل اسی نجی ٹی وی ہی کے پروگرام آپس کی بات میں پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے ن لیگ کے دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا تھا۔

Your Thoughts and Comments