پاکستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی تسلی بخش ہے، صدر ممنون

بدھ 20 جون 2018 15:10

دوشنبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 20 جون 2018ء)صدر مملکت ممنون حسین نے بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں آبی وسائل اور پائیدار ترقی کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی صورت حال تسلی بخش ہے، پانی کے مسائل کے حل کے لیے عالمی تعاون پاکستان کی ترجیح ہے۔

صدر ممنون حسین نے کہا کہ پانی زندگی کی اہم ترین ضرورت، توانائی کے حصول کا ذریعہ، زراعت، صنعت اور انسانی زندگی کی بقا کا ضامن ہے، پانی کے وسائل کو درپیش چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کیلئے شراکت داری کی ضرورت ہے، عالمی برادری غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لیے کوششیں کرے، کانفرنس خطے میں پانی کے مسائل کے حل کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔