این اے 67،فواد چوہدری کے کاغذات نا مز دگی پر اعتراض مسترد

بدھ 20 جون 2018 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 20 جون 2018ء) اسٹیٹ ٹریبونل نے تحریک انصاف کے حلقہ این اے 67 سے امیدوار فواد چوہدری کے کاغذات پر اعتراض مسترد کردیئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپیلٹ ٹریبونل میں این اے 67 جہلم میں فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اپیلٹ ٹریبونل نے درخواست گزار کے اعتراضات مسترد کردیئے۔ اپیلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔ ٹریبونل نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کی جانب سے ٹھوس شواہد نہیں دیئے گئے۔ فیصلہ اپیلٹ ٹریبونل کے جسٹس عباد الرحمن لودھی نے دیا۔