بیگم کلثوم نواز ہائی رسک پر ہیں ، ڈاکٹروں نے واضح بتا دیا

بیگم کلثوم کی حالت بدستورتشویشناک ہے،ڈاکٹرروزانہ ریویوکرتےہیں،ہمیں آگاہ کررہےہیں،حسین نواز

بدھ 20 جون 2018 19:14

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 20 جون 2018ء):بیگم کلثوم نواز ہائی رسک پر ہیں ، ڈاکٹروں نے واضح بتا دیا۔حسین نواز کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم کی حالت بدستورتشویشناک ہے،ڈاکٹرروزانہ ریویوکرتےہیں،ہمیں آگاہ کررہےہیں۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور نازک ہے ۔نواز شریف اور مریم نواز عید منانے کے لیے لندن پہنچے تو اس سے ایک روز قبل ہی بیگم کلثوم نواز کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہارلے کلینک منتقل کردیا گیا ۔

جہاں سے یہ اطلاعات بھی آئیں کہ بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس کے بعد ان پر بے ہوشی کا دورہ طاری ہے جبکہ انکو وینٹی لینٹر پر بھی منتقل کردیا گیا تھا۔گزشتہ روز تک کی اطلاعات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بدستور خراب تھی اور بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم رات گئے یہ خبر آئی کہ کلثوم نواز نے وینٹی لیٹر پر جانے کے بعد آنکھیں کھول دی ہیں اور انکو ہوش آگیا ہے۔

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ڈاکٹروں نے بیگم کلثوم نواز کو ہائی رسک پر قرار دے دیا ہے اور انکی حالت بدستور تشویشناک ہے۔اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم کی حالت بدستورتشویشناک ہے۔ڈاکٹرروزانہ ریویوکرتےہیں،ہمیں آگاہ کررہےہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرزکےمطابق کلثوم نواز کےاعضاء رئیسہ مستحکم ہیں۔کلثوم نوازبےہوشی میں ہیں،کچھ نہیں کہہ سکتےکہ بات سنتی ہیں یانہیں۔انہوں نے صورتحال واضح کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مطابق بیگم کلثوم نواز ابھی تک ہائی رسک پر ہیں اس لئیے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔