ایمریٹس ائیرلائن کی جانب سے پاکستان میں ایئر بس اے 380 سروس کے آغاز کا فیصلہ

پاکستان میں ائیر بس اے 380 کی پہلی پرواز اگلے ماہ 7 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گی

بدھ جون 20:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جون ء) متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ائیرلائن کی جانب سے پاکستان میں ایئر بس اے 380 سروس کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں ائیر بس اے 380 کی پہلی پرواز اگلے ماہ 7 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ایمریٹس ایئر لائن نے مسافر بردار طیارے ای380 کی پہلی شیڈول پرواز کے لیے سول ایویشن اتھارٹی(سی اے ای) سے اجازت طلب کی ہے۔

سی اے اے حکام کا کہنا تھا کہ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ میں دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے کی لینڈنگ کے لیے تمام سہولیات موجود ہیں، اسی لیے ایمریٹس ایئرلائن پاکستان میں ای380 کی پرواز کا آغاز کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ عرب ہوائی کمپنی کی درخواست پر ابھی مکمل فیصلہ نہیں ہوا ہے کیونکہ اتنے بڑے طیارے کی لینڈنگ اور اس کے مکمل آپریشن میں دیگر محکمے بھی شامل ہوتے ہیں، اسی لیے یہ درخواست ابھی منظوری کے مراحل میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نجی ایئرلائن کے آپریشن کے حوالے سے فیصلہ چند روز میں کرلیا جائے گا، کیونکہ نئے ہوائی اڈے کے پاس 4 سطحی ٹرمینل بلڈنگ جس کے 2 رن ویز، ٹیکسی ویز، بڑے طیاروں کے لیے پارکنگ ویز شامل ہیں۔ ای380، ایئربس ای350 اور بوئینگ 777 بھی اس ایئرپورٹ پر لینڈنگ کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ای380 ڈبل ڈیکر جیٹ جیسے طیاروں کی لینڈنگ کی گنجائش نہیں تھی، جس کی سب سے بڑی وجہ وہاں کے چھوٹے رن ویز تھے۔

سی اے اے حکام نے بتایا کہ پرانے ایئرپورٹ پر ایک رن وے ہے جو تقریبا 11 ہزار فٹ طویل ہے جبکہ نئے ایئرپورٹ کے رن ویز 12 ہزار فٹ طویل ہیں جو ایک ڈبل ڈیکر طیارے کا وزن برداشت کرسکتے ہیں۔نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 15 مسافر پل موجود ہیں جن میں سے 10 بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کے لیے جبکہ 5 اندرونِ ملک پروازوں کے مسافروں کے لیے ہیں۔ایمریٹس ایئرلائن کے ترجمان نے ڈان سے ابت چیت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ نجی ایئرلائن جولائی سے پاکستان کے لیے اپنی ای380 ایئربس سروس کا آغاز کرنے جارہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی ایئرلائن اس کے آپریشن کے حوالے سے منصوبے کی تیاری کے مراحل میں ہے اور کی پہلی پرواز کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Your Thoughts and Comments