کلثوم نواز ابھی آئی سی یو میں ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے، میں جب اسپتال پہنچا تو کلثوم نواز بے ہوش تھیں ، اگر انسان ایسے موقع پر اپنی بیوی کو وقت نہ دے سکے توبہت دکھ ہوتا ہے

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 جون 2018 22:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 20 جون 2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کہا ہے کہ کلثوم نواز ابھی آئی سی یو میں ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے، میں جب اسپتال پہنچا تو کلثوم نواز بے ہوش تھیں ، اگر انسان ایسے موقع پر اپنی بیوی کو وقت نہ دے سکے توبہت دکھ ہوتا ہے۔بدھ کو ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز ابھی آئی سی یو میں ہیں، مجھے نہیں اندازہ تھا کہ کلثوم نواز کو کارڈیلک اریسٹ ہوا ہے،یہاں آکر مجھے پتہ چلا کہ ان کو کارڈیلک ارسٹ ہوا ہے، پیچھلے 5روز سے میری کلثوم نواز شے کوئی بات نہیں ہوئی، آج بدھ کو ان کا آئی ٹی اسکین ہوا ہے، میں تمام پاکستانیوں کا دعا?ں پر شکر گزار ہوں، اللہ تعالیٰ کلثوم نواز کو صحت عطاء فرمائیں ، ڈاکٹرز کے مطابق کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے، میں جب اسپتال پہنچا تو کلثوم نواز بے ہوش تھیں ، اگر انسان ایسے موقع پر اپنی بیوی کو وقت نہ دے سکے توبہت دکھ ہوتا ہے، میں ایئرپورٹ سے سیدھا اسپتال پہنچا تھا، کبھی کبھی زندگی میں مشکلات ایک ساتھ آجاتی ہیں، میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

جب سے لندن آیا ہوں کلثوم نواز کو ہوش میں نہیں دیکھا ، ایسے حالات میں مجھے کلثوم نواز کے ساتھ ہونا چاہیے۔