سندھ کی نگراں حکومت نے صوبہ میں مختلف انتظامی محکموں میں اکھاڑ پچھاڑ کرکے سیکرٹریز، کمشنر اور دوسرے اعلیٰ افسران کو تبدیل کردیا

بدھ 20 جون 2018 22:20

�راچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 20 جون 2018ء) سندھ کی نگراں حکومت نے بدھ کو صوبہ میں مختلف انتظامی محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر اور دوسرے اعلیٰ افسران کو تبدیل کردیا ہے۔ محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کورآرڈیشن ڈیپارٹمن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر سندھ کے پرنسپل محمد صالح احمد فاروقی کا تبادلہ کر کے انہیں اعجاز احمد خان کی جگہ کمشنر کراچی مقرر کیا گیاہے۔

نوید احمد شیخ سیکرٹری بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سندھ کا تبادلہ کر کے انہیں کمشنر لاڑکانہ ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح منظور علی شیخ کو محمد ڈاکٹر عثمان چاچڑ کی جگہ کمشنر سکھر ڈویژن مقرر کیا گیا ہے اس سے قبل وہ بورڈ آف ریونیو سندھ میں ممبر (آر اینڈ ایس) کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ احسن علی منگی کو سعید احمد منگریجو کی جگہ نیا کمشنر حیدر آباد مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل وہ معذور افراد کو با اختیار بنانے سے متعلق سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ دوسری جانب اکرم علی خواجہ کو غلام مصطفی پھل کی جگہ کمشنر شہید بے نظیر آباد (نواب شاہ) کا نیا کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔ اسی دوران سندھ حکومت نے بدھ کو صوبے کے مختلف انتظامی محکموں کے سیکرٹریز بھی بڑے پیمانے پر تبدیل کردیے ہیں۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر اقبال حسین درانی کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری صوبائی محتسب اقبال نفیس خان کو علم الدین بلو کی جگہ چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ، خالد حیدر شاہ ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایلیویشن اسکول ایجوکیشن کو سیکرٹری بلدیات شہری منصوبہ بندی و ترقیات مقرر کیا گیا ہے اس عہدے سے محمد رمضان اعوان کو سکبدوش کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جامعات اور تعلیمی بورڈ محمد حسین سید کو ان کے عہدے سے ہٹا کر محکمہ ایس این جی ٹی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر عالیہ شاہد کو سیکرٹری اسکول ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے ان کے پاس سیکرٹری یونیورسٹیز بورڈ کا اضافی چارج بھی ہوگا۔ سیکرٹری بہبود خواتین ہارون احمد خان کا تبادلہ کر کے انہیں قاضی شاہد پرویز کی جگہ سندھ کا نیا سیکرٹری داخلہ مقرر کیا گیاہے۔

جبکہ قاضی شاہد پرویز کو فوری طور پر الطاف احمد بجارانی کی جگہ سیکرٹری انفارمیشن مقرر کیا گیا ہے۔ڈاکٹر نور عالم کو آصف جہانگیر کی جگہ سندھ کا نیا سیکرٹری خزانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں اسپیشل سیکرٹری کے فرائض انجام دینے والے عبدالرحیم بلوچ کو اعجاز احمد میمن کی جگہ سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد نواز شیخ کو ساجد حسین عباسی کی جگہ سیکرٹری خوراک مقرر کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری صنعت و تجارت اعجاز احمد مہیسر کو عبدالحلیم شیخ کی جگہ سیکرٹری ایکسائز مقرر کیا گیا ہے ڈاکٹر عثمان چاچڑ کو فضل اللہ پیچوہو کی جگہ سیکرٹری صحت اور فضل اللہ پیچوہو کو بقا اللہ انڑ کی جگہ سیکرٹری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز مقرر کیا گیا ہے۔ اسی دوران رفیق احمد بریرو جو چیف منسٹری سیکرٹریٹ میں چیف منسٹر سیکرٹریٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے انہیں شمس الدین سموں کی جگہ سیکرٹری معدنیات اور معدنی ترقی مقرر کیا گیا ہے۔

عبدالوہاب سموں پروگرام ڈائریکٹر بیسک ایجوکیشن پروگرام سندھ کا تبادلہ کر کے انہیں ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن بورڈ آف ریونیو سندھ مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سندھ بھر میں ڈپٹی کمشنروں کے بھی تبادلے کردیے گئے ہیں۔ محکمہ خزانے کی ڈپٹی سیکرٹری مس قرة العین میمن کو عبدالواجد شیخ کی جگہ ڈپٹی کمشنر کورنگی، لیفٹننٹ ریٹائرڈ عابد علی کو شاہد فضل عباسی کی جگہ ڈپٹی کمشنر ملیر، شاہد فضل عباسی کو مرزا نصیر علی کی جگہ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ، سید صلاح الدین احمد کو محمد آصف جمیل کی جگہ ڈپٹی کمشنر کراچی جنوبی، فرحان غنی خان کو آصف جاہ صدیقی کی جگہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل، آصف جاہ صدیقی کو ڈاکٹر شہزاد تھہیم کی جگہ ڈپٹی کمشنر بدین، محترمہ شازیہ عبداللہ کو راجہ طارق حسین کی جگہ ڈپٹی کمشنر ویسٹ، راجہ طارق حسین کو منور علی میٹھانی کی جگہ کشمور/ کندھکوٹ، احمد علی صدیقی کو سید محمد افضل زیدی کی جگہ ڈپٹی کمشنر ایسٹ، مسز شازیہ قاضی کو کیپٹن ریٹائرڈ فرید مصطفیٰ کی جگہ ڈپٹی کمشنر جامشورو اور فرید مصطفی کو ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ نے کیپٹن ریٹائرڈ الطاف حسین کو قمر رضا بلوچ کی جگہ ڈپٹی کمشنر مٹیاری، محمد اسلم سومرو کو انیس احمد دستی کی جگہ ڈپٹی کمشنر حیدر آباد، سید محمد سجاد حیدر کو راشد احمد زرداری کی جگہ ڈپٹی کمشنر ٹنڈو الہٰ یار، ریاض علی عباسی کو غضنفر علی قادری کی جگہ ڈپٹی کمشنر سجاول، طارق منظور کو راجہ شاہ زمان کھوڑو کی جگہ ڈپٹی کمشنر دادو، شہر گل میمن کو زاہد حسین میمن کی جگہ ڈپٹی کمشنر میر پور خاص، طاہر حسین سانگی کو نثار احمد میمن کی جگہ ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ، غلام قادر جونیجو کو ڈاکٹر عبدالحیفظ سیال کی جگہ ڈپٹی کمشنر تھرپار کر مٹھی، سید مرتضیٰ علی شاہ کو عمران علی شاہ کی جگہ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ، عمران علی کو محمد نعیم کی جگہ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد، محمد ذیشان حنیف کو شاہ میر خان بھٹو کی جگہ ڈپٹی کمشنر قمبر، محمد زمان ناریجو کو محمد نعمان صدیقی کی جگہ ڈپٹی کمشنر بے نظیر آباد، محمد نعمان صدیقی کو ڈپٹی سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ مقرر کیا گیا۔

لیاقت علی بھٹی کا تبادلہ کر کے انہیں زوہیب مشتاق کی جگہ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ، انور علی شر کو ڈاکٹر وسیم شمشاد علی کی جگہ ڈپٹی کمشنر نو شہرو فیروز، رحیم بخش کو غلام مرتضیٰ شیخ کی جگہ ڈپٹی کمشنر سکھر ، محمد نواز شورو کو ایڈیشنل کمشنر ون لاڑکانہ دویژن کے عہدے سے ہٹا کر اب انہیں جاوید علی جاگیرانی کی جگہ ڈپٹی کمشنر خیر پور مقرر کیا گیا۔ اسی طرح احمد علی قریشی کو سید اعجاز علی شاہ کی جگہ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی اور جاوید علی جاگیرانی کو ڈپٹی سیکرٹری سی ایم سیکرٹریٹ سندھ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :