ایسے ہوتی ہے عوامی خدمت،سندھ کے نگران صوبائی وزیر نے سب کے لیے مثال قائم کردی

سندھ کے نگراں وزیر کی حیثیت سے اپنے دوعہدوں کی تنخواہ اور دیگر مراعات لینے سے انکار کیا ہے،گاڑی، ڈرائیور، پیٹرول، میڈیکل یا دیگر کوئی مراعات بھی وصول نہیں کروں گا،نگراں وزیر جمیل یوسف کا اعلان

جمعرات 21 جون 2018 22:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 21 جون 2018ء):ایسے ہوتی ہے عوامی خدمت،سندھ کے نگران صوبائی وزیر نے سب کے لیے مثال قائم کردی۔نگراں وزیر جمیل یوسف کا کہنا تھا کہ سندھ کے نگراں وزیر کی حیثیت سے اپنے دوعہدوں کی تنخواہ اور دیگر مراعات لینے سے انکار کیا ہے،گاڑی، ڈرائیور، پیٹرول، میڈیکل یا دیگر کوئی مراعات بھی وصول نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مسلم لیگ ن کی جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد 31 مئی کو رخصت ہو چکی ہے۔جس کے بعد نگران سیٹ اپ نے ملک کا انتظام و انصرام سنبھال رکھا ہے۔اس نگران سیٹ اپ پر سب سے بڑی ذمہ داری شفاف انتخابات کا بروقت انعقاد ہے ۔اسی بات کا اظہار وزیر اعظم سمیت تمام وزراء اعلیٰ بھی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاق سمیت تمام صوبوں میں اہم وزارتوں کے قلمدان سابق بیوروکریٹس،جج صاحبان اور کاروباری افراد کو سونپ دئیے گئے ہیں جو اپنے شعبوں میں کام جاری رکھے ہوئے۔

اس پروٹوکول اور ٹھاٹ باٹھ کے ماحول میں سندھ کے نگران صوبائی وزیر نے سب کے لیے مثال قائم کردی۔سندھ کے صوبائی وزیر یوسف جمیل نے بطور وزیر تنخواہ اور دیگر مراعات لینے سے انکار کردیا۔چائے پانی کا سامان بھی گھر سے لے آئے ۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے جمیل یوسف کا کہنا تھا کہ سندھ کے نگراں وزیر کی حیثیت سے اپنے دوعہدوں کی تنخواہ اور دیگر مراعات لینے سے انکار کیا ہے،گاڑی، ڈرائیور، پیٹرول، میڈیکل یا دیگر کوئی مراعات بھی وصول نہیں کروں گا۔

انکا کہنا تھا کہ سرکاری دفترکااے سی،اوون،پلیٹس، چائےکے کپ وغیرہ بھی غائب تھے۔استعمال کی بیشترضروری چیزیں اپنےگھرسے منگوائیں۔اپنےکاروباری دفترسےذاتی ملازمین کوبلوا کر کام شروع کیا۔چائےمنگوائی تو بتایا گیا پتی، خشک دودھ ،چینی دفتر میں موجود نہیں۔ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن آفس سےچائےکا سامان بھجوایا گیا۔احتیاطاً سامان چیک کیا تو تو ٹی بیگززائد المیعاد نکلے،2017 میں مدت ختم ہوچکی تھی۔