لندن کے زیرزمین ریلوے اسٹیشن میں دھماکا، پانچ افراد زخمی

بدھ جون 12:02

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جون ء) لند ن کے ساؤتھ گیٹ اسٹیشن پر دھماکے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق دھماکا دہشتگردی کی کارروائی معلوم نہیں ہوتا۔لندن کے ساؤتھ گیٹ اسٹیشن پر دھماکے سے 5افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد ریلوے اسٹیشن کو خالی کرا لیا گیا اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ ساؤتھ گیٹ اسٹیشن استعمال نہ کریں۔ لندن پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا دہشتگردی کی کارروائی نہیں لگتا۔ میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ ساؤتھ گیٹ اسٹیشن دھماکے کے حوالے سے پولیس اور اداروں سے رابطے میں ہوں۔

Your Thoughts and Comments