شیاومی کمپنی کے می میکس 3 اسمارٹ فون اور میں پیڈ 4 کی تفصیلات لیک ،

کمپنی آئندہ ماہ دونوں ڈیوائسز متعارف کروائے گی

بدھ 20 جون 2018 14:39

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 20 جون 2018ء)شیاومی کمپنی آئندہ ماہ می میکس 3 اسمارٹ فون اور میں پیڈ 4 متعارف کروائے گی، دونوں ڈیوائسز کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیاومی کمپنی آئندہ ماہ می میکس 3 اسمارٹ فون اور میں پیڈ 4 متعارف کرانے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ڈیوائسز کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں جس کے مطابق می میکس 3 اسمارٹ فون میں 6.99 انچ ڈسپلے ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 710 پروسیسر اور 6 جی بی ریم دیا جائیگا۔

اسمارٹ فون کی بیٹری 5500 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔فون میں آئرس اسکینر اور وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہوگی۔ می پیڈ 4 میں اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر اور 6000 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔ڈیوائس کا بیک کیمرہ 13 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہوگا۔ دونوں ڈیوائسز کو جولائی میں متعارف کرادیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :