مراکش، نقل سے منع کرنے پر طالبعلم نے استاد کو لہولہان کر دیا

بھیانک جرم نے ملک میں استاد اور طلبہ کے درمیان تعلق کی قلعی کھول دی،عوامی تنظیمیں فرائض کی انجام دہی کے دوران اساتذہ کو تحفظ فراہم کیا جائے، اساتذہ کا مطالبہ

بدھ 20 جون 2018 15:21

مراکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 20 جون 2018ء)مراکش میں اسکول کے طالب علم نے نقل سے منع کرنے پر استاد پر چاقو سے حملہ کر کے ناک کان اور چہرہ شدید زخمی کر دیا،بھیانک جرم نے ملک میں استاد اور طلبہ کے درمیان تعلق کی قلعی کھول دی، فرائض کی انجام دہی کے دوران اساتذہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مراکش کے ایک اسکول میں طالب علم کی جانب سے کلاس روم میں اپنے استاد پر چاقو سے وار کے واقعے نے تعلیمی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

دارالحکومت رباط کے نزدیک واقع شہر سلا کے ایک اسکول میں پیر کے روز پیش آنے والے اس بھیانک جرم نے ملک میں استاد اور طلبہ کے درمیان تعلق کی حقیقت کھول کر رکھ دی ہے۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ استاد نے کمرہ امتحان میں نگرانی کے دوران ایک طالب علم کو نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

استاد نے طالب علم کو اس عمل سے روک دیا تاہم طالب علم کو یہ بات پسند نہ آئی اور اس نے اپنے پاس موجود چھرے سے استاد کے چہرے اور کان پر وار کر ڈالے۔

اس کے نتیجے میں استاد کو خطرناک ذخم آئے اور اسے فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے نے ملک میں تعلیمی حلقوں کے درمیان غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ اسکول کے اساتذہ کی جانب سے احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس میں انہوں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران اساتذہ کو تحفظ فراہم کیے جانے کا مطالبہ کیا۔سلا شہر میں ایجوکیشن ڈائرکٹریٹ کے اعلان کے مطابق حملہ آور طالب علم کی گرفتاری اور تحقیقات کے لیے مطلوبہ اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :