ہم آئندہ وزیراعظم اور وفاقی وزیر خزانہ کراچی کے منتخب نمائندے کو بنائیں گے، ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

کراچی میں مسلم لیگ (ن) متعدد نشستوں پرانتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی ،شہر قائد کو امن صرف نوازشریف نے دیا ہے ،مسلم لیگ ن کو اگر موقع ملا تو پاکستان کی اکنامک گروتھ 8سی10 فیصد تک لے جائیں گے ، عید ملن پارٹی سے خطاب

بدھ 20 جون 2018 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 20 جون 2018ء)سابق وفاقی وزیر خزانہ اور این اے 244 سے مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں مسلم لیگ (ن) متعدد نشستوں پرانتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور ہم آئندہ وزیراعظم اور وفاقی وزیر خزانہ کراچی کے منتخب نمائندے کو بنائیں گے ،کراچی میں سڑکیں نہیں بن سکی ہم نے گرین لائن بنادیا ،سندھ حکومت بسیں نہیں لاسکی وہ بھی ہم لائیں گے کراچی کو امن دیا ہے امن صرف نوازشریف نے دیا ہے ،مسلم لیگ ن کو اگر موقع ملا تو پاکستان کی اکنامک گروتھ 8سی10 فیصد تک لے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ پرویز مشرف نے شروع کیا اور ہم نے اسے مکمل کیا جس کی پروڈکشن جاری رہے اگلا وزیراعظم اور وزیر خزانہ کراچی سے ہوگا،وہ مقامی ہال میں عید ملن پارٹی سے خطاب کررہے تھے ،اس موقع پر عارف حبیب گروپ کے چئیرمین عارف حبیب ،آصف ٹاٹا اور افتخار اللہ والا نے بھی خطاب کیا،تقریب میں ملک کے ممتاز صنعتکاروں ،بینکاروں ،چیمبر آف کامرس فیڈریشن آف پاکستان ،صنعتی ایسوسی ایشن کے نمائندوں،مسلم لیگی رہنماؤں گورنر سندھ محمد زبیر،مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کے صدر مرزا اشتیاق بیگ،خواجہ طارق نزیر ،خواجہ نئیر اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،انہوں نے کہا کہ ہم نے سستی بجلی پیدا کی کراچی اور ساہیوال میں کول پاور پلانٹ تیار کئے جو کام کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی کی لوڈشیڈنگ پر کام کرنا ہے یہ کام مسلم لیگ (ن) ہی کرسکتی ہے ،کے پی کے حکومت70 میگاواٹ بجلی بھی نہیں بنا سکتی،انہوں نے پاکستان میں ایکسپورٹ 30 فیصد بڑھ گئی ہے ،ہم ٹاپ نوول ،فور کنٹری میں آجائے گا،ایکسپورٹ 50 ارب ڈالر رتک بڑھ جائے گی ،مسلم کو پانچ سال مل جائے تو تمام چھوٹے چھوٹے مسائل ختم کردیں گے ،ہم کراچی میں انفرا اسٹریکچر بنایا ہے اور گندگی دور کرنا ہے ،انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کی کمی دور کرنے کے لئے 5 کروڑگیلن پانی میٹھا کرنے کا پلانٹ لگائیں گے اور یہ پانی 25 پیسے فی گیلن عوام کو میسر آئے گا،دو سے ڈھائی سے میں مکمل ہونے والے اس پلانٹ سے شہر کے تمام علاقوں میں پانی پہنچے گا،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے تحت ہر سال 300 میگاواٹ اضافی بجلی کی ضرورت ہوگی جس کے لئے ہم پلانٹ لگائیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں دو چیزیں اہم رکھیں جس میں ٹیکس ریفنڈ کی ترجیحات اور ایمنسٹی اسکیم شامل ہے ،انہوں نے کہا کہ آج پاکستان گندم ،شکر اور چاول میں خود کفیل ہوچکا ہے ،ہماری ترجیح میں کپاس کی زیادہ پیداوار بھی شامل ہیں ،ہمارے دور میں ملک میں دو فیصد مہنگائی بڑھی اور ہم ایکسپورٹ میں بنگلادیش اور بھارت سے آگے چلے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے میرا ولیمہ ہورہا ہو شادی تو ایک بار ہوئی تھی ،لیکن ولیمہ دوسری بار ہورہا ہے ،انہوں نے کہا کہ میںجب اسلام آباد میں موجود تھا تو ہر شخص سے ملاقات کرتا تھا اور ہر آدمی سے مشورے بھی لیتا تھا،انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کے پاس اتنے وسائل ہیں کہ ہم اپنے مسئلے حل کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف اور میاں شہباز شریف کراچی کے بارے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اسی لئیے انہوں نے شہر میں سالوں سے پھیلی ہوئی بد امنی کا خاتمہ کیا۔

#