خیبر پختونخوا میں سابق دور حکومت کے تمام بیوروکریسی کی موجودگی آئندہ انتخابات پر صوبے بھر میں سوالیہ نشان

بدھ 20 جون 2018 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 20 جون 2018ء)خیبر پختونخوا میں سابق دور حکومت کے تمام بیوروکریسی کی موجودگی آئندہ انتخابات پر صوبے بھر میں سوالیہ نشان ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے واضح احکامات کے باوجود خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف دورے حکومت کے سیکرٹریز ،کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز،ڈسٹرک پولیس آفیسر تاحال اپنی عہدوں پر موجودگی آئندہ انتخابات میںشفافیت پر سولیہ نشا ن ہوگا ،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ انتخابات سے قبل چوروں صوبوں کے چینف سیکرٹریز اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کو تبدیل کردیا جبکہ صوبے بھر کے دیگر اہم عہدوں پر تاحال سابق دورے حکومت میں تعینات کیئے گئے آفسران موجود ہے ،خیبر پختونخوا میں سابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے سند ھ ،پنجاب اور بلوچستان کی بیوروکریسی کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس میں بلوچستان اور سندھ میں گزشتہ روز اہم عہدوں تعینات افسران کے تبادلے کر دیئے گئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع سابق حکمران جماعت نے من پسند افراد کو تعینات کردیا ہے جو آئندہ انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے ساتھ تعاون کریں ،خیبر پختونخوا کے نگران حکومت کی کابینہ مکمل ہونے کے باجود صوبے بھر میں اہم عہدوں پر تعینات افسران کے تبادلوں کا تاحال کوئی لائحہ عمل طے نہیں کیا گیا ،محکمہ اسٹیبلیشمنٹ ذرائع کے مطابق اس وقت خیبر پختونخوا کے اہم عہدے جس پر سابق دورے حکومت میں من پسند افراد کو تعینات کیا گیا اس میں محکمہ خزانہ ،پی اینڈ ڈی ،محکمہ زراعت،محکمہ اطلاعات ،محکمہ داخلہ ،اسٹیبلیشمنٹ ،انتظامیہ سمیت تمام ڈویژنل کمشنرز،اور ڈپٹی کمشنر ز کے عہدوں پر تعینات افسران آئندہ الیکشن پر اثر انداز ہوسکتے ہیں