راولپنڈی، ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 30 جون تک ملتوی

جمعرات 21 جون 2018 21:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 21 جون 2018ء)انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے سابق ن لیگی ایم این اے و چیئرمین میٹرو بس راولپنڈی حنیف عباسی وغیرہ کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 30 جون تک ملتوی کردی،گزشتہ روز دوران سماعت سابق ایم این اے حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت نہیں ہو سکی جسے بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردیا گیا عدالت نے حنیف عباسی کے اثاثہ جات کیس کی سماعت بھی بغیر کسی کاروائی کے تیس جون تک ملتوی کردی ۔